They are 100% FREE.

اتوار، 30 دسمبر، 2018

چیئر مین نیب نے سعد رفیق کے خلاف ایک اور کیس میں انکوائری کی منظوری دے دی

چیئر مین نیب نے سعد رفیق کے خلاف ایک اور کیس میں انکوائری کی منظوری دے دی

چیئر مین نیب نے سعد رفیق کے خلاف ایک اور کیس میں انکوائری کی منظوری دے دی

لاہور(ٹیکسیلا نیوز  آن لائن )سابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ریلوے اراضی لیز کرنے کے کیس میں ایک اور انکوائری کی منظوری دے دی ۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے دور وزارت میں لاہور، قصور اور فیصل آباد میں سینکڑوں ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر 33 برسوں کی لیز پر آلاٹ کی گئی۔ اراضی کی لیز کا معاہدہ مشکوک اور قواعد و ضوابط بھی جعلسازی سے طے کیے گئے ہیں۔ریلوے کی اراضی چونکہ ریاستی اراضی ہے اس لیے اسے لیز نہیں کیا جاسکتا ہے۔


 سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریاسی اراضی مختلف کمپنیوں کے ذریعے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر لیز کی۔چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اس ضمن میں جلد از جلد انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں