اسلام آباد ( ٹیکسیلا نیوز آن لائن ) وزیر پٹرولیم غلام سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان 4 ارب ڈالر کی ایل این جی اور 16 ارب ڈالر کی گیس اور پٹرولیم مصنوعات درآمد کر رہا ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :چئیرمین اور وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسیلا کے الیکشن مسلم لیگ ن کے دونوں دھڑے متحد، پی ٹی آئی کو شکست دینے کے لئےپر عزم ، مسلم لیگی کونسلران کے نئے عہد و پیمان
سندھ میں گیس کی بندش کے حوالے سے وزیر پٹرولیم غلام سرورنے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 15 فیصد ہے جبکہ 85 فیصد پٹرولیم مصنوعات درآمد کی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان 4 بلین ڈالرز کی ایل این جی گیس درآمدکر رہا ہے جبکہ 16 ارب ڈالرز کی گیس اور پٹرولیم مصنوعات درآمدکی جارہی ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :سیالکوٹ کے بزنس مین کی دوسری شادی کے لیے انوکھی منطق
وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ ایل این جی سندھ میں استعمال نہیں ہورہی ، سندھ کی گیس پیداوار 2300 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔ رواں سال سوئی سدرن میں 80 ایم ایم سی ڈی ایف کاشارٹ فال ہے۔سندھ کی صنعت گیس پر ہے،مسئلہ کیپٹوپاورکاہے، سندھ میں گیس بحران کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں