They are 100% FREE.

پیر، 24 دسمبر، 2018

چیف جسٹس پاکستان نے عظیم کام کیا ہے، تاریخ اور قوم چیف جسٹس ثاقب نثار کو یاد رکھے گی: شیخ رشید

چیف جسٹس پاکستان نے عظیم کام کیا ہے، تاریخ اور قوم چیف جسٹس ثاقب نثار کو یاد رکھے گی: شیخ رشید
لاہور:  شیخ رشید کا کہنا ہے زرداری اور فریال تالپور کی نواب شاہ میں بھی زمینیں نکل آئی ہیں۔ وہ زمینیں جو انہوں نے ڈیکلئر ہی نہیں کی تھیں، کرپشن کرنے والوں کا محاسبہ بھی ہوگا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیف جسٹس پاکستان نے عظیم کام کیا ہے،تاریخ اور قوم چیف جسٹس ثاقب نثار کو یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا ریلوے میں بہت کرپشن ہوئی ہے، 42، 42 کروڑ کی لوکو موٹو خریدے گئے ہیں، زرداری صاحب کی جائیدادوں کا تو سب کو پتہ ہی ہے، نواز شریف کے فیصلے کا مجھے پتہ نہیں ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا چیف جسٹس نے بلایا تھا، 27 دسمبر کی تاریخ دے دی ہے، چیف جسٹس نے کہا ہے وہ خود ٹرین پر جائیں گے اور جائزہ لیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں