They are 100% FREE.

ہفتہ، 22 دسمبر، 2018

مریم نواز کی چھٹی، ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کردیا گیا

مریم نواز کی چھٹی، ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان ..

مسلم لیگ ن کی متحرک خاتون رہنما عظمیٰ بخاری کو شعبہ سوشل میڈیا کا سربراہ مقرر کر دیا گیا، ممکنہ احتجاجی تحریک کیلئے سوشل میڈیا کو متحرک کرنے کا بھی فیصلہ


اسلام آباد (22دسمبر 2018ء) مریم نواز کی چھٹی، ن لیگ کیسوشل میڈیا ٹیم کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کردیا گیا، مسلم لیگ ن کی متحرک خاتون رہنما عظمیٰ بخاری کو شعبہ سوشل میڈیا کا سربراہ مقرر کر دیا گیا، ممکنہ احتجاجی تحریک کیلئے سوشل میڈیا کو متحرک کرنے کا بھی فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر احتجاجی تحریک شروع کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
اس سلسلے میں جہاں پارٹی قیادت کے احکامات کے بعد کارکنوں کو میدان میں متحرک کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، وہیں کئی ماہ سے بظاہر غیر فعال ن لیگ کے شعبہ سوشل میڈیا کو بھی فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ن لیگ کی قیادت نے پارٹی کے شعبہ سوشل میڈیا کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ پہلی مرتبہ ن لیگ کے شعبہ سوشل میڈیا کی قیادت سابقہ دختر اول مریم نواز سے واپس لے لی گئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی متحرک خاتون رہنما اور پیپلز پارٹی کی سابقہ رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری کو پارٹی کے شعبہ سوشل میڈیا کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ عظمیٰ بخاری کو سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو دوبارہ سے متحرک کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔ جبکہ ممکنہ احتجاجی تحریک کی تیاری کرنے کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں