They are 100% FREE.

منگل، 25 دسمبر، 2018

ن لیگ کا چیف جسٹس سےاحتساب کمیشن معاملے پرسوموٹوکا مطالبہ

ن لیگ کا چیف جسٹس سےاحتساب کمیشن معاملے پرسوموٹوکا مطالبہ

خیبرپختونخواہ میں احتساب کمیشن 90 کروڑروپے ہڑپ کرگیا، کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے کرپشن کیخلاف احتساب کمیشن بنایا، لیکن وہ بند کردیا گیا، لیکن 90 کروڑ کی رقم کا حساب دیا جائے۔ مرکزی رہنماء ن لیگ احسن اقبال کی پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس

 پاکستان مسلم لیگ ن نے چیف جسٹسسے احتساب کمیشن معاملے پر سوموٹو کا مطالبہ کردیا ہے۔ ن لیگی رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں احتساب کمیشن 90 کروڑروپے ہڑپ کرگیا، کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے کرپشن کیخلاف احتساب کمیشن بنایا، لیکن وہ بند کردیا گیا، لیکن 90کروڑ کی رقم کا حساب دیا جائے۔
وہ آج یہاں پریس کانفرنس کررہے تھے۔اس موقع پر مشاہد حسین سید، مشاہد اللہ خان، محمد زبیر، مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ، مصدق ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ احسن اقبال نے کہا کہ کل دوکیسز کے فیصلے سنائے گئے۔ایک میں نوازشریف کو بری اور دوسرے میںنوازشریف کو سزا سنائی گئی۔فیصلے میں شروع سے آخر تک ایک لفظ نہیں نوازشریف نے کس نوعیت کی کرپشن کی ؟یہ بات حیرت کا باعث ہے کہ جس مقدمے میں سزا دی گئی ، کمپنی 2001ء میں قائم کی گئی۔
جبکہ ان کا اس دوران پورا خاندان جلاوطن تھا۔ یہ فیکٹری لگانے کیلئے نوازشریف نے جلاوطنی کام کیا۔اس دوران مشرف کی حکومت تھی لیکن نوازشریف کیسے پیسے منی لانڈرنگ کرسکتا تھا۔پہلے ان پر جرم تھا کہ نوازشریف سے پیسے کیوں لیے سزا دی گئی؟ اب جرم ہے کہ ان کے بیٹے نے انہیں پیسے کیوں بھیجے؟ اس مفروضے پر کہا گیا کہ وہ اس کمپنی کے مالک ہیں۔
اگر یہ دلیل مان لی جائے پھر توسب لوگ جرم وار ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں بچے اپنے والدین کو پوری کی پوری کمائی بیچتے ہیں لیکن کیا اگر نوازشریف کو بھی کمائی بھیجی گئی توکیا بیٹے اور باپ جرم دار ہوگئے؟انہوں نے کہا کہ ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ملک میں سلیکٹڈ انداز میں احتساب کررہا ہے۔حکومتی وزراء کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ ن لیگی رہنماؤں کوانکوائری کے دوران گرفتار کرلیا جاتا ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر ریفرنس بھی دائر ہیں لیکن ان کو کچھ نہیں کہا جاتا۔
احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کی شکل میں ایک اور ق لیگ بنا دی گئی ہے۔ اس کا انجام بھی ق لیگ جیسا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی 125سالہ کارکردگی سے بلے پر مہر لگانے والوں کی بھی چیخیں نکل گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج قائد ڈے منایا جارہا ہے اس موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہپاکستان کوقانون کی حکمرانی اور جمہوری انداز میں چلانے کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔
کیونکہ پاکستان تبھی مضبوط ،خوشحال اورتوانا ہوگا جب پاکستان جمہوری راستے پر چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں احتساب کمیشن 90 کروڑروپے ہڑپ کرگیا، کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے کرپشن کیخلاف احتساب کمیشن بنایا، لیکن وہ بند کردیا گیا، لیکن 90 کروڑ کی رقم کا حساب دیا جائے۔ سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ مخالفین کے کیسز وزیراعظم خود بیٹھ کربناتے ہیں۔

عمران خان اپنے لوگوں پر نظر کیوں نہیں ڈالتے؟ بتایا جائے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے پیسا ملک سے باہر کیسے بھیجا؟ کس نے طے کیا کہ علیمہ خان کا معاملہجرمانہ دینے سے ختم ہوجائے گا؟ پرویز الٰہی کو سب سے بڑا ڈاکو کہا گیا لیکن اسپیکر بنا دیا گیا۔ن لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف اداروں کا احترام کرتے ہیں نوازشریف نے 165دن عدالت میں پیش ہوکر ثابت کیا کہ وہ اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں