They are 100% FREE.

جمعہ، 21 دسمبر، 2018

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی گرفتاری کا امکان

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی گرفتاری کا امکان

ایف آئی اے نے ناروال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس کے سلسلے میں اہم شواہد حاصل کر لیے، ریاض پیرزادہ کی گرفتاری کا بھی امکان

ناروال :  سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی گرفتاری کا امکان، ایف آئی اے نے ناروال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس کے سلسلے میں اہم شواہد حاصل کر لیے، ریاض پیرزادہ کی گرفتاری کا بھی امکان۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال اور ریاض حسین پیرزادہ کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا ہے۔

قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ادارے ایف آئی اے نے ناروال اسپورٹس سٹیکرپشن کیس کی تحقیقات کے دوران اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔ وفاقی ادارے ایف آئی اے نے ناروال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس کی تحقیقات کے دوران کئی اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ ان شواہد کی روشنی میں آنے والے دنوں میں ناروال اسپورٹس سٹی کرپشن اسکینڈل سے جڑے کئی سرکاری افسران گرفتار ہو سکتے ہیں۔
جبکہ حاصل کردہ شواہد کے باعث سابق وزیر داخلہ اور ناروال اسپورٹس سٹی کے خالق ایم این اے احسن اقبال کی گرفتاری کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ناصرف سابق وزیر داخلہ احسن اقبال بلکہ سابق وزیر کھیل ریاض حسین پیرزادہ کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ احسن اقبال کی گرفتاری کی صورت میں ریاض حسین پیرزادہ کی گرفتاری بھی عمل میں آ سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ناروال اسپورٹس سٹی منصوبے کا آغاز 2009 میں ہوا تھا جس پر اب تک 7 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم خرچ ہوچکی ہے، تاہم منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔ جبکہ اب وزیراعظم عمران خان نے بھی منصوبے کی تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کے آغاز کے وقت اس کا تخمینہ 2 ارب روپے لگایا گیا تھا، تاہم بدانتظامی اور کرپشن کے باعث منصوبے کی لاگت میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ منصوبے پر اب تک 7 ارب روپے لگ چکے ہیں تاہم منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں