They are 100% FREE.

منگل، 25 دسمبر، 2018

تازہ اطلاع کے مظابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئے ہیں نامعلوم افراد کی فائرنگ،



کراچی ( ٹیکسیلا آن لائن)  تازہ  اطلاع کے مظابق  ایم کیو ایم کے سابق رہنما  علی رضا عابدی  زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئے ہیں
 خیابان اتحاد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سابق ایم این اے علی رضا عابدی خیابان اتحاد میں اپنے گھر کے پاس ہی موجود تھے جب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ علی رضا عابدی خود گاڑی چلارہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار پیچھے سے آئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں علی رضا عابدی شدید زخمی ہوگئے۔ نامعلوم حملہ آور فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علی رضا عابدی کے گھر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کردی۔ ایم کیو ایم کے سابق رہنما کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ گھر داخل ہونے والے تھے۔ واقعہ ٹارگٹڈ کارروائی لگتا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب آئی جی سندھ سید کلیم امام نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں