
اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے ایک معاملے پر تحریک انصاف حکومت کی کارکردگی کا اعتراف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نصیر احمد نے اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے گدھوں کی تعدد میں اضافہ کیا ہے،اس لئے یہ مبارک باد کی مستحق ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :4 ارب ڈالر کی ایل این جی، 16 ارب کی گیس اور پٹرولیم مصنوعات درآمد کی جارہی ہیں: غلام سرور
قرار داد میں یہ بھی کہا کہ ن لیگ کی قیادت لائیو سٹاک کے شعبہ میں ترقی پر مسرت کا اظہار کرتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی اور شعبہ ترقی کرے یا نہ کرے،ملک میں گدھے
ضرور وافر مقدار میں موجود ہوں گے۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دنیا میں گدھوں کی تعداد کے لحاظ سے تیسرےنمبر پر آگیا،ملک کے اندر اس وقت 53 لاکھ گدھے پائے جاتے ہیں،صرف لاہور شہر میں گدھوں کی تعداد میں 41 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔
قرار داد کے مطابق تحریکِ انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا،حکومت نے گدھوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ڈونکی اسپتال بھی قائم کردیا،5 سال بعد 10 لاکھ گدھوں کا اضافہ متوقع ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں