They are 100% FREE.

ہفتہ، 22 دسمبر، 2018

گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج (Tevta) کی تقریب تقسمِ انعامات میں وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

Image may contain: 1 person, standing and text


گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج  کی تقریب  تقسمِ انعامات میں وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کی    بطور مہمانِ خصوصی شرکت (Tevta)



جس میں ایم این اے منصور حیات خان ، ایم پی اے عمار صدیق خان ، اور پاکستان تحریک انصاف ٹیکسلا کی سینئر قیادت کی شرکت

Image may contain: 5 people, people standing

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  کہا  فنی تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی   ہماری حکومت کی پوری کوشش ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو 
آنے والے وقت کی ضرورت کے  مطابق معیاری تعلیم مہیا کریں

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ ہمارا المیہ ہے کہ خواتین کو ہر میدان میں پیچھے رکھ اجاتا ہے ،جبکہ تعلیم سمیت ہر میدان میں لڑکیوں نے اعلیٰ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،حلقہ این اے 59 کے عوام کا دانستہ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ، ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے، انکا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کی بہتر تربیت بھی کی جائے،افسوس کے تعلیم پر تو توجہ دی جاتی ہے مگر تربیت پر کم توجہ دی جاتی ہے،نوجوان نسل کو اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت کی بھی ضرورت ہے جس میں بنیادی کردار والدین اور اساتذہ ادا کر سکتے ہیں،

 قبل ازیں پرنسپل ٹیوٹا کالج روشن اعوان نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے غلام سرور خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے 2005 میں جس ادارہ کی بنیاد رکھی آج وہ تن اور درخت بن چکا ہے،انکا کہنا تھا کہ یہاں سے فارغ التحصیل ہند مند آج عملی میدان میں ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ چھ شعبہ جات میں 2200 سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں،جلد بی ایس ٹیکنالوجی شروع کی جائے گی،انھوں نے سٹاف کی کمی کے حوالے سے کہا کہ متعدد سیٹوں پر اس وقت 55 سے زائد اسامیاں خالی ہیں،

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ منیجر راولپنڈی اٹک زون ٹیوٹا مس فرحت جہاں راجہ کا کہنا تھا کہ لڑکیاں بھی ووکیشنل ٹریننگ میں کسی سے پیچھے نہیں ،تاہم طالبات کے لئے ٹیکسلا میں الگ کالج ہونا چاہئے، 

سابق صدر چیمبر آف کامرس عبدالروف چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا بڑا مشن لیکر چل رہا ہے،تاہم انڈسٹریز اور مینو فیکچررز کے تعاون کے بغیر سسٹم کا آگے نہیں بڑھایا جاسکتا، پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت اور تعاون سے مزید بہتر نتائج مرتب ہوسکتے ہیں، 

تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر غلام سرور خان نے اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ایم این اے منصور حیات خان ، ایم ؛پی اے عمار صدیق خان ، اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا سدرہ انور ، چیف آفیسر ٹیکسلا میونسپل کمیٹی ملک الفت حسین ، حاجی ریاض اعوان ،ملک ایاز محمود ، چن شاہ کاظمی،کے علاوہ طلبا و طالبات اور والدین کی کثیر تعداد موجود تھی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں