They are 100% FREE.

اتوار، 23 دسمبر، 2018

دشمن پاکستان بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی پاک فوج کیخلاف خوفناک سازش بروقت ناکام بنا دی گئی

دشمن پاکستان بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی پاک فوج کیخلاف خوفناک سازش ..

متحدہ کے نام نہاد یوم شہداء کے موقع پر کراچی میں پھر سے خون کی ندیاں بہانے، پاک فوج کیخلاف کھلم کھلی جنگ کرنے کیلئے بانی متحدہ نے دہشت گردوں کو ٹاسک دیا، تاہم سیکورٹی اداروں کی بروقت کاروائی سے سازش کو ناکام بناتے ہوئے متحدہ لندن کے دہشت گردوں کا نیٹ ورک دبوچ لیا گی


کراچی : دشمن پاکستان بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی پاک فوج کیخلاف خوفناک سازش بروقت ناکام بنا دی گئی، متحدہ کے نام نہاد یوم شہداء کے موقع پر کراچی میں پھر سے خون کی ندیاں بہانے، پاک فوج کیخلاف کھلم کھلی جنگ کرنے کیلئے بانی متحدہ نے دہشت گردوں کو ٹاسک دیا، تاہم سیکورٹی اداروں کی بروقت کاروائی سے سازش کو ناکام بناتے ہوئے متحدہ لندن کے دہشت گردوں کا نیٹ ورک دبوچ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پشت پناہی پر پاکستان کے معاشی مرکز کراچی کو برسوں تک خون خرابے اور بدامنی کا شکار بنائے رکھنے والے دشمن پاکستان بانی ایم ایم کیوالطاف حسین اب بھی اپنی گھناونی سازشوں سے باز نہیں آیا۔ ذرائع کے مطابق 2 برس قبل پاکستان مخالف تقریر کے بعد سے پاکستان کی سیاست سے اٹھا کر باہر پھینک دیے جانے والے الطاف حسین نے تاحال کراچی کے امن کو خراب کرنے کیلئے سازشیں کرنے کا سلسلہ بند نہیں کیا۔

الطاف حسین نے اس مرتبہ ایم کیو ایم کے نام نہاد یوم شہداء پر ایک مرتبہ پھر کراچی میں خون کی ندیاں بہانے کی خوفناک سازش کی۔ اس مقصد کیلئے الطاف حسین کے حکم پر متحدہ لندن کے دہشت گردوں کو کراچی میں پاک فوج کے ساتھ کھلم کھلی جنگ کرنے اور بڑے پیمانے پر قتل و غارت کرنے کا ٹاسک سونپا گیا۔ تاہم سیکورٹی اور حساس اداروں نے الطاف حسین کی اس خوفناک سازش کو بروقت ناکام بنا دیا۔ سیکورٹی اور حساس اداروں نے بروقت کاروائی کرکے متحدہ لندن کے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو دبوچ لیا، یوں پاکستان کا معاشی مرکز کراچی ایک مرتبہ پھر بدامنی کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں