They are 100% FREE.

ہفتہ، 22 دسمبر، 2018

گلگت، گلیشیئرز سرکنے کا عمل تیز، نشیبی آبادی کو خطرات لاحق




قراقرم، ھندوکش اور ہمالیہ کے گلیشیرز پگھلنے اور سرکنے کا عمل تیز ہوگیا جس کے باعث گلگت بلتستان کے نشیبی علاقوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے ھنزہ میں ششپر گلیشیر کے تیزی کیساتھ سرکنے اور پگھلنے کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ھنزہ حسن آباد کے گلیشیر کے سرکنے اور پگھلنے سے بننے والی جھیل  کے پھٹنے سے زیرتعمیر 2 پن بجلی گھروں، شاہراہ قراقرم پر تعمیر پل، حسن آباد نالہ کیساتھ محلقہ رہائیشی علاقوں اور ایف ڈبلیو او کے 
کیمپ کو بھی سنگین خطرات لاحق ہیں۔
ہفتے کو ماہرین پر مشتمل ٹیم نے ھنزہ حسن آباد میں تیزی سے سرکنے اور جھیل بننے والے مقام کا دورہ کرکے تفیصلی رپورٹ تیار کی جس کی 5 صحفات پر مشتمل رپورٹ کی کاپی  ٹیکسیلا نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں محکمہ موسمیات نے گلیشیرز کے سرکنے اور اس پر بنے والی جھیلوں کے خطرات کا بھی تفصیلی ذکر کیا ہے۔
گلگت بلتستان میں موجود 5 ھزار سے زائد چھوٹے بڑے گلیشیرز درجہ حرارت بڑھنے کے باعث تیزی کیساتھ پگھل رہے ہیں جبکہ پہاڑیوں سے آنے والی گلیشیئرز مختلف مقامات پر دریا میں آکر ملی ہیں جس کے باعث جھیلیں بن گئی ہیں جو کسی بھی وقت بے قابو ہوکر آبادی کا رخ کرسکتی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں