
پشاور : وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کی جانب سے ڈاکٹروں کو پکوڑے بیچنے والا کہا گیا تو ڈاکٹرز نے ہسپتالوں میں پکوڑا ڈے منا کر انوکھا احتجاج کیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں : چودھری نثار علی خان کا آنے والے دنوں میں سیاسی کیرئیر ختم ہو گیا ہے...مسلم لیگ ن نے چودھری نثار علی خان کو پارٹی سے بالکل الگ کر دیا
خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ یہ ڈاکٹر ز خیبر بازار میں پکوڑے بیچا کرتے تھے ، انہیں ہم نے نوکریاں دیں تو یہ ہڑتالوں پر اتر آئے ہیں۔ بعد ازاں شوکت یوسفزئی نے ایک ٹویٹ میں وضاحت کی تھی کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے

شوکت یوسفزئی کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد خیبر پختونخوا کے ڈاکٹرز نے احتجاج کا انوکھا طریقہ اپنایا اور ہسپتالوں میں ’ پکوڑا ڈے‘ منایا۔ اس دوران ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نے خود پکوڑے تیار کیے اور خوب مزے لے لے کر کھائے۔

بعض ڈاکٹرز نے تو سر پر پکوڑوں سے بھری پلیٹیں رکھ کر تصاویر کھنچوائیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں