They are 100% FREE.

جمعہ، 4 اکتوبر، 2019

مارچ والوں کو ریڈزون میں داخل نہیں ہونے دیں گے، اعجاز شاہ

مارچ والوں کو ریڈزون میں داخل نہیں ہونے دیں گے، اعجاز شاہ
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مارچ والوں کو ریڈزون میں داخل نہیں ہونے دیں گے، آزادی مارچ کو روکنا صوبوں کی ذمہ داری ہے، اسلام آباد میں ریڈزون میں پولیس آزادی مارچ کو روکنے کی کوشش کرے گی،اس کے بعد آخری آپشن فوج ہوگی۔ انہوں نے آج نجی ٹی وی کو بتایا کہ آزادی مارچ روکنے کی پہلی ذمہ داری صوبائی حکومتوں کی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے اگر آزادی مارچ روکنے کا کہا ہے کہ تو اس کا مطلب ٹھیک سنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈزون میں کسی بھی صورت ریڈزون میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ پہلی آپشن پولیس اور آخری فوج ہوگی۔ پہلے پولیس آزادی مارچ کوریڈزون میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرے گی،اس کے بعد آخری آپشن فوج ہوگی۔
مزید برآں وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ڈیل نہیں ہوگی ، وہ خود ڈھیل ہوجائیں گے، مولانا فضل الرحمان کے پیچھے لوگ نہیں نکلیں گے، مودی نے ہماری شہ رگ کو پکڑا ہواہے اور مولانا فضل الرحمان دھرنا کررہے ہیں، اگلی بار پھر تحریک انصاف کی حکومت آئے گی، کوئی پارٹی تحریک انصاف کیلئے چیلنج نہیں ہے۔
انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب نائن الیون ہوا تو میں ہوم سیکرٹری پنجاب تھا، ہمیں پتا چلا کہ ایک جہاز نے اس طرح بلڈنگ کو ہٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام جہادی تنظیموں کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان میں کسی جنگی سردار یا دہشتگرد کی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے تحت حکومت منی لانڈرنگ کرنے والوں کیخلاف بڑا کام کیا۔
عمران خان نے تنقید کے باوجود منی لانڈرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔ وائٹ کالر کرائم ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اعجاز شاہ نے کہا کہ اس ملک کے حکمران طبقے نے ملک کو تباہ کردیا ہے، حکومت ستر سالوں کا کوڑا صاف کررہی ہے۔کراچی ہم سے صاف نہیں ہورہا ہے۔اگر کوئی حکومتی بندہ کام ٹھیک نہیں کررہا ، توتنقید کریں ، لیکن اگر وہ ٹھیک جا رہے ہیں توان کو وقت دینا چاہیے۔
ملک کی خستہ حالی کا ذمہ دار ایک فرد کو نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کیخلاف کیس تگڑا ہے، کیس جاندار نہ ہوتا تو وہ جیل میں نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان عالم دین ہیں ان کی عزت کرتا ہوں، مودی نے ہماری شہ رگ کو پکڑا ہواہے اور مولانا فضل الرحمان دھرنا کررہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان سے ڈیل نہیں ہوگی ، وہ خود ڈھیل ہوجائیں گے، مولانا فضل الرحمان کے پیچھے لوگ نہیں نکلیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ اس حکومت کو ایک سال ہوا ہے۔ اگلی بار پھر تحریک انصاف کی حکومت آئے گی، کوئی پارٹی تحریک انصاف کیلئے چیلنج نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کو خطرہ صرف پی ٹی آئی سے ہے، اگر ہم ڈلیور کریں گے تو لوگ ہم پراعتماد کریں گے، اگلے چار سال میں حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ وزیراعظم کی نیت اور سمت دیکھا جائے کہ کس طرف جا رہے ہیں۔ بلاوجہ تنقید نہیں کی جانی چاہیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں