They are 100% FREE.

اتوار، 27 اکتوبر، 2019

سابق وزیراعظم نواز شریف کا ٹروپ ٹی اور ٹروپ آئی ٹیسٹ دوبارہ پازیٹو آگیا نواز شریف ابھی بھی دل میں تکلیف محسوس کر رہے ہیں، ذرائع

سابق وزیراعظم نواز شریف کا ٹروپ ٹی اور ٹروپ آئی ٹیسٹ دوبارہ پازیٹو ..
لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کا ٹروپ ٹی اور ٹروپ آئی ٹیسٹ دوبارہ پازیٹو آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف ابھی بھی دل میں تکلیف محسوس کر رہے ہیں اور انہیں دل میں مستکل درد ہے جس کے بعد ان کے ٹروپ ٹی اور ٹروپ آئی ٹیسٹ کیے گئے جو کہ دوبارہ پازیٹو آگئے ہیں۔ اس رپورٹ کے بعد ان کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سابق وزیراعظم کو گزشتہ روز ہارٹ اٹیک ہوا تھا جس کے بعد انکا ٹروپ ٹی اور ٹروپ آئی ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا تھا، آج دوبارہ انہیں تکلیف ہوئی تو دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے جو کہ پھر سے مثبت آئے ہیں تاہم یہ رزلٹ کل کی نسبت کمزور ہے۔ دوسری جانب نواز شریف کو شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کا علاج سروسز ہسپتال میں ہی کیا جائے گا۔
ڈاکٹر محمود ایاز نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نے کسی اور ہسپتال میں جانے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد مستحکم ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کے خاندان نے سرکاری میڈیکل بورڈ سے ہی نواز شریف کا علاج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سربراہ میڈیکل بورڈ ڈاکٹر محمود ایاز نے بتایا ہے کہ نواز شریف کو آکسیجن نہیں لگائی گئی ہے اور ان کے پیلٹ لیٹس بھی آج مستحکم ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
مریم اورنگزیب اور مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر میاں نواز شریف کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے ہیں جبکہ مریم نواز پہلے ہی اپنے والد کی دیکھ بھال کیلئے ان کے پاس موجود ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں معائنہ بھی کیا ہے اور ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی صحت بدستور ناساز ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں