They are 100% FREE.

منگل، 15 اکتوبر، 2019

عوام نوکریوں کے لیے حکومت کی طرف نہ دیکھیں..وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری

فواد چوہدری اسلام آباد کے انجینئرنگ اداروں کے دوسرے ڈینز انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے — فوٹو: ثنا اللہ
اسلام آباد کے انجینیئرنگ اداروں کے دوسرے ڈینز انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو روزگار فراہم نہیں کرسکتی بلکہ میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گا کہ حکومت 400 محکموں کو بند کرنے پر غور کر رہی ہے'۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 'پاکستان یا دنیا کے دیگر ممالک کی حکومتیں سکڑ رہی ہیں'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'یہ نہایت ضروری ہے کہ عوام کو بتایا جائے کہ حکومت روزگار فراہم نہیں کرسکتی، اگر ہم روزگار دلانے لگ جائیں تو معیشت تباہ ہوجائے گی'۔
انہوں نے کہا کہ 'یہ 1970 کی سوچ ہوا کرتی تھی کہ حکومت روزگار فراہم کرے گی مگر اب نجی شعبے روزگار فراہم کرتے ہیں'۔
بعد ازاں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 'نوکریاں حکومت نہیں نجی شعبہ دیتا ہے، حکومت کا کام صرف ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نوکریاں ہوں، یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے'۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں