They are 100% FREE.

منگل، 29 اکتوبر، 2019

" ائیرایمبولینس تیار تھی اور یہ طے تھا کہ نوازشریف نیم بیہوش بھی ہوں تو انہیں اٹھا کر باہر لے جایا جائے تاکہ ۔ ۔ ۔" وزیراعظم کے کزن نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول غیر تسلی بخش ہو گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت ناساز اور وہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، کسی فریق کی طرف سے ذمہ داری نہ لینے کی وجہ سے طبی بنیادوں پر عدالت نے ان کی ضمانت بھی منظور کرلی اور اب اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کے کزن اور سینئر تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا ہے ۔
جیونیوز کے مطابق  حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان یہ بات نواز شریف یا آصف زرداری نہیں کسی اور کیلئے کررہے ہیں، وزیراعظم کے بیانات سے لگتا ہے اگر کسی کو این آر او دیا جارہا ہے تو اس میں عمران خان کا کوئی کردار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چار حلقوں کی ڈیمانڈ کی تھی ،چاروں حلقوں کوسناگیا اورچاروں کے فیصلے آئے ۔ عمران خان کہتے ہیں کہ این آر اودیا تو قوم سے غداری ہوگی ، یہ آیا وہ اپنی لئے کہہ رہے تھے یا پنڈال میں بیٹھے ہوئے لوگوں سے کیلئے کہہ رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گر ے تو وزیراعظم ہاؤس سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک سب نے ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر رات گزاری، ائیرایمبولینس تیار تھی اور یہ طے تھا کہ وہ نیم بیہوش بھی ہوں تو انہیں اٹھا کر باہر لے جایا جائے تاکہ ذمہ داری سے بچا جاسکے، خوانخواستہ اگر نواز شریف کوکچھ ہو جائے تو کہہ دیا جائے کہ ہم نے تو بہت کوشش کی تھی ۔
یادرہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی حراست میں میاں نوازشریف کی طبیعت21 اکتوبر کو خراب ہوئی اور ان کے پلیٹیلیٹس میں اچانک غیر معمولی کمی واقع ہوئی، اسپتال منتقلی سے قبل سابق وزیراعظم کے خون کے نمونوں میں پلیٹیلیٹس کی تعداد 16 ہزاررہ گئی تھی جو ہسپتال منتقلی تک 12 ہزار اور پھر خطرناک حد تک گرکر 2 ہزار تک رہ گئی تھی، اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے ، پلیٹ لیٹس کے اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ۔ 
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نواز شریف کے رینل فنکشنل ٹیسٹ رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں نوازشریف کابلڈ یوریااورکریٹینین معمول سے زیادہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں