They are 100% FREE.

جمعرات، 24 اکتوبر، 2019

والد کی حالت دیکھ کر مریم کا رنگ پیلا پڑگیا، دل کی دھڑکن تیز

والد کی حالت دیکھ کر مریم کا رنگ پیلا پڑگیا، دل کی دھڑکن تیز اور ۔۔۔ ذرائع نے بڑا دعویٰ کردیا
لاہور : اپنے والد سے ملاقات کیلئے سروسز ہسپتال آنے والی مریم نواز کو اینگزائٹی اٹیک کی وجہ سے ہسپتال داخل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو اپنے والد کی حالت دیکھ کر اینگزائٹی اٹیک ہوا ، ان کا رنگ پیلا پڑ گیا، ان کے دل کی دھڑکن تیز اور پسینے آنے لگے تھے۔ مریم نواز کی حالت دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرلیا، انہیں اپنے والد سے ملحقہ کمرے میں رکھا گیا ہے۔ نواز شریف سروسز ہسپتال کے وی آئی پی کمرہ نمبر ایک اور مریم نواز وی آئی پی کمرہ نمبر 2 میں داخل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کا سی بی سی ٹیسٹ کرلیا گیا ہے . ان کی ای سی جی کرلی گئی جو نارمل ہے۔ مریم نواز کے ڈینگی ٹیسٹ کرنے کیلئے نمونے بھی لے لیے گئے ہیں۔
0:00/0:00
Skip in 5
0:00/0:00
Skip in 5

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں