They are 100% FREE.

ہفتہ، 26 اکتوبر، 2019

اپوزیشن وزیراعظم کے استعفے اور دھرنے کے مطالبے سے دستبردار ہوگئی : سینئر صحافی و اینکر کامران خان

اپوزیشن وزیراعظم کے استعفے اور دھرنے کے مطالبے سے دستبردار ہوگئی
اسلام آباد : اپوزیشن وزیراعظم کے استعفے اور دھرنے کے مطالبے سے دستبردار ہوگئی، سینئر صحافی و اینکر کامران خان کا کہنا ہے کہ اللہ اللہ کر کے کشیدگی ختم ہورہی ہے تھوڑی دیر میں حکومت اپوزیشن کے درمیان معاہدہ ہو جائے گا اپوزیشن عمران خان استعفے اور دھرنے مطالبے  سے دستبردار ہوگئی ہے نواز شریف کی منگل کو ضمانت پر رہائی ہو جائیگی زرداری صاحب کا قیام اب اڈیالہ میں نہیں بلکے پمز اسپتال کے سوئیٹ میں رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق ملکی سیاست کے حوالے سے جمعہ کے دن خاصی ہلچل والا ثابت ہوا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو عدالت نے بیماری کے باعث ضمانت اور علاج کے غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دے دی۔ جبکہ سابق صدر مملکت آصف زرداری کو بھی جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس تمام صورتحال میں حکومت اور اپوزیشن رہبر کمیٹی کے درمیان حکومت مخالفت دھرنے سے متعلق مذاکرات کا آغاز بھی ہو گیا۔
مذاکرات کا پہلا دور جمعہ کی شامل کو ہوا جس کے بعد حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے اعلان کیا کہ جلد عوام کو خوشخبری سنائی جائے گی۔ اب اس حوالے سے سینئر صحافی و کامران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف دھرنا دینے اور وزیراعظم کے استعفے کے مطابق سے دستبردار ہوگئی ہے۔


کامران خان کا کہنا ہے کہ اب آہستہ آہستہ کر کے سیاسی کشیدگی خاتمے کی جانب گامزن ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اگلے ہفتے منگل کے روز رہائی مل جائے گی۔ جبکہ سابق صدر مملکت آصف زرداری اب جیل کی بجائے پمز ہسپتال کے ایک آرام دہ کمرے میں رہیں گے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا باقاعدہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ یوں ملک میں جاری سیاسی کشیدگی بالآخر ختم ہو جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں