They are 100% FREE.

بدھ، 23 اکتوبر، 2019

نوازشریف نے ہسپتال میں اپنی صحت بھول کر پریشانی کے عالم میں کسے فون کردیا؟


نوازشریف نے ہسپتال میں اپنی صحت بھول کر پریشانی کے عالم میں کسے فون کردیا؟ پتا چل گیا
لاہور(آن لائن) ”بیٹا! مجھے آپکی فکر لاحق ہے، میں اپنی بیماری بھول کر آپ کیلئے زیادہ پریشان ہوں“۔ یہ جملے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران ادا کیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی بات چیت صدر مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے رفاقت ڈوگر نے اپنے موبائل فون پر کرائی۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) محمد صفدر نے موبائل فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ! پریشان نہ ہوں، میں بالکل ٹھیک ہوں“۔ سابق وزیراعظم نے فون پراستفسارکیا کہ ”پولیس والوں نے آپ کے ساتھ زیادتی تو نہیں کی“؟ انہوں نے اپنے داماد کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ”پریشان نہ ہونا اور حوصلہ نہ ہارنا“۔کیپٹن (ر) محمد صفدر نے جواب میں کہا کہ ”میرے حوصلے بلند ہیں ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا“۔ انہوں نے پی ایم ایل (ن) کے قائد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ اپنی صحت کا خیال رکھیں کیونکہ نواز شریف کی قوم کو ضرورت ہے“۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں