They are 100% FREE.

منگل، 8 اکتوبر، 2019

کوئی ماں کا لعل اس حکومت کو نہیں گراسکتا،مولانا فضل الرحمٰن 27 اکتوبر کو اسلام آباد نہیں آئیں گے:وزیر داخلہ اعجاز شاہ

کوئی ماں کا لعل اس حکومت کو نہیں گراسکتا،مولانا فضل الرحمٰن 27 اکتوبر کو اسلام آباد نہیں آئیں گے:وزیر داخلہ اعجاز شاہ
اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کے ہمراہ وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سہولت سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلیو ایریا میں دفعہ 144 لگی ہوئی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمٰن 27 اکتوبر کو نہیں آئیں گے، وہ جن لوگوں کو لارہے ہیں وہ کس لیے لارہے ہیں؟
اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ 3 بار نوازشریف کو وزیراعظم بنانے پرعوام کو کیا ملا؟ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ریاست مدینہ کی بات کی، وزیر اعظم کابینہ میٹنگ میں مخلوق خدا کی خدمت سے متعلق ہروزیر سے پوچھتے ہیں، ہر کام کے لئے پیسہ چاہیے جو پیسہ لے گئے ان سے متعلق میڈیا سوال پوچھتا ہی نہیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت اگر نماز بھی پڑھے تو اپوزیشن طعنہ مارتی ہے، جب تک لوگوں کو سمجھ ہے کہ حکومت ٹھیک ہے تو ٹھیک ہے۔ اگر صحیح وقت پر غلط کام بھی کریں گے تو چل جائے گا، اگر غلط وقت پر صحیح کام بھی کرو گے تو وہ غلط ہی ہوگا۔
بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں، جنہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست بنائیں گے، حکومت نہ مدرسوں کو چھیڑ رہی نہ ان کا نصاب تبدیل کر رہی بلکہ صرف اس میں انگریزی، تاریخ و دیگر مضمون شامل کیے جارہے ہیں تاکہ طلبہ دیگر ملازمتیں بھی کرسکیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جب عمران خان آئے تھے تب حالات اور تھے اور آج حالات مختلف ہیں، حکومت وہ ہے جو سہولیات فراہم کرے اور ہم سہولیات دے رہے ہیں۔
بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت عوام لے کر آئی ہے، جب تک پی ٹی آئی پر عوام کا اعتماد رہے گا کوئی مائی کا لعل انہیں نہیں نکال سکتا، جمہوریت میں ایک حکومت اور ایک اپوزیشن ہوتی ہے۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ڈلیوری کرتی ہے جبکہ اپوزیشن تنقید کرتی ہے، جب تک لوگ یہ سمجھیں گے کہ حکومت کی سمت ٹھیک ہے اور کرپٹ نہیں ہے تو کسی کے کہنے پر یہ حکومت نہیں گرسکتی۔انہوں نے کہا کہ مولانا کے کسی بھی مدرسے کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کی جارہی، میں سمجھتا ہوں کہ مولانا 27 تاریخ کو اسلام آباد نہیں آئیں گے۔اس دوران ان سے پولیس کے عقوبت خانوں سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے کہا کہ پولیس کے عقوبت خانے صرف اسلام آباد میں نہیں بلکہ کسی جگہ بھی نہیں ملتے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں