They are 100% FREE.

منگل، 8 اکتوبر، 2019

ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ ،شوگر،بلڈپریشراورالسر کے علاج کی ادویات 46روپے تک مہنگی

ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ ،شوگر،بلڈپریشراورالسر کے علاج کی ادویات 46روپے تک مہنگی
اسلام آباد: فارما سیوٹیکل کمپنیز نے ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ کر دیا،شوگر،بلڈپریشراورالسر کے علاج کی ادویات 46روپے تک مہنگی کردی گئیں.
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ڈریپ قوانین کے مطابق کمپنیاں ہرسال 7فیصداضافہ کرسکتی ہیں،فارما سیوٹیکل کمپنیز نے ذیابیطس کنڑول کرنے کی دوا کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کر دیا گیاجبکہ تیزابیت کے علاج کی ادویات میں 46 روپے اضافہ کردیاگیا،پیراسیٹامول 2 اورپونسٹان 5 روپے مہنگی کر دی گئی،رپورٹ کے مطابق سر درد گولی کی قیمت میں 5روپے اوروزن کم کرنے کی دوا31روپے ،درد کی دوا2روپے،کیلشیم5روپے اوربلڈپریشر کی دوا12روپے مہنگی ہو گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں