
لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں آج 14 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ موبائل فون برآمد ہونے کی بات جھوٹی ثابت ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے موبائل فون کا
الزام عائد کیا ، تردید بھی انہی کی جانب سے سامنے آ گئی ہے۔
ضرور پڑھیں: ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ ،شوگر،بلڈپریشراورالسر کے علاج کی ادویات 46روپے تک مہنگی
آئی جی جیل خانہ جات کی تردید میں نے خود اخبار میں پڑھی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اُسی طرح چلی جائے گی۔ جیسے جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ویسے ہی دھاندلی زدہ حکومت کے بھی پاؤں نہیں ہوتے۔ قبل ازیں چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔
انہوں نے استدعا کی کہ ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کر دی جائے۔ جبکہ عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد وکلا سے مشاورت کرنے کے لیے علیحدہ کمرے میں ملاقات کی اجازت بھی دی۔ جس کے بعد عدالت نے ملزم مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے ملزم یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 23 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ خیال رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے موبائل فون برآمد ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ا س حوالے سے سینئیر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے بھی کچھ تفصیلات فراہم کی تھیں اور کہا تھا کہ مریم نواز کے فون کا ڈیٹا بھی ریکور کر لیا گیا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے الزام پر ملزمان کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں، تفتیش مکمل ہونے پر ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں