
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اوپر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یہ الزام عائد کیاجاتا ہے کہ اسے الیکشن جیتنے اور حکومت بنانے کےلئے قومی اداروں اور پاک فوج کی مدد حاصل تھی۔ تاہم نہ صرف عمران خان اور ان کی حکومت بلکہ فوج اور دیگر ادارے بھی ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :لاہور میں بسنت منانے کا فیصلہ ہو گیا
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آتی ہوئی دکھائی دی ہے جس میں ایک رکن اسمبلی (جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ اپنی تقریر کے دوران انھوں نے ایک بات دو تین مرتبہ دہرائی کہ وہ آزاد ٹکٹ پر الیکشن لڑے ۔انھوں نے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امیدواروں کو شکست دی ۔ جس کے بعد انھیں پاک فوج کا ایک آدمی ملا جس نے انھیں تحریک انصاف میں شامل ہونے کی ہدایت جاری کی ۔اور ساتھ میں یہ بھی واضح کیا کہ” راجہ صاحب! یہ ایک فوجی حکم ہے۔اور آپ کو اس کی تعمیل کرنا ہوگی” اس لئے انھیں شمولیتی تقریب میں شرکت کرنا پڑی۔ وہ ایک مزدور آدمی ہیں اور انھیں اپنے علاقے کی پسماندگی دور کرنا ہے جس کے لئے وہ عمران خان کا ساتھ دینے کےلئے تیار ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں