They are 100% FREE.

منگل، 18 دسمبر، 2018

کیا واقعی مالم جبہ اراضی کیس میں نیب نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کو کلین چٹ دے دی ؟نیب بھی میدان میں آگئی


پشاور ( ٹیکسیلا نیوز آن لا ئن)قومی احتساب بیورو نے واضح کیا ہے کہ مالم جبہ اراضی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کو کئی کلین چٹ نہیں دی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان نیب نے کہا ہے کہ مالم جبہ اراضی کیس میں وزیراعلیٰ کے پی کے کو کوئی کلین چٹ نہیں دی ،انہیں دوبارہ کسی بھی وقت بلا یا جا سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان کا کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کو بیان غیر تسلی بخش ہے ۔

واضح رہے گزشتہ روز نیب میں پیشی کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی تک کیس کو نہیں پڑھا ہے ،نیب آفس میں یہ میری پہلی اور آخری پیشی ہے ،نیب نے مجھے کلین اینڈ کلیئر چٹ دے دی ہے ،مجھے کوئی سوالنامہ نہیں دیاگیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں