They are 100% FREE.

پیر، 16 دسمبر، 2019

پشاورہائیکورٹ کے باہر رکشے میں دھماکہ.....دھماکے میں7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

پشاور ہائیکورٹ کے قریب دھماکہ
پشاور : پشاور ہائیکورٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے قریب کار پارکنگ میں دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔دھماکےمیں7 افراد  کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے باہر ہونے والے دھماکے میں متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔ذرائع کے مطابق دھماکہ پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ کے سامنے ہوا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نیتجے میں 7 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو کا عملہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں