They are 100% FREE.

جمعرات، 19 دسمبر، 2019

بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر پر میزائلوں سے حملہ کیے جانے کا خدشہ..: وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کے ذمے داران کو ہنگامی خط

بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر پر میزائلوں سے حملہ کیے جانے کا خدشہ
اسلام آباد :بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر پر میزائلوں سے حملہ کیے جانے کا خدشہ، وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے ذمے داران کو ہنگامی خط میں بتا دیا کہ بھارت پاکستان کیخلاف دشمنی پر مبنی خطرناک عزائم رکھتا ہے، پاکستان کے ساتھ سرحد پر براہموس اور سپائس میزائل نصب جبکہ جنگی ٹینک بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے ذمے داران کو ہنگامی خط تحریر کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے ذمے داران سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کیلئے اقوام متحدہ اپنے فوجی مبصر گروپ کو مزید فعال کرے۔ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کو بتایا ہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف دشمنی پر مبنی خطرناک عزائم رکھتا ہے۔
بھارت اپنے اندرونی مسائل سے دنیا اور اپنی عوام کی بھی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کیخلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے۔ بھارت پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑنے کے بہانے تلاش کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کو بتایا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر جنگی ہتھیار پہنچا دیے ہیں۔ بھارت نے سرحد پر براہموس اور اسپائس میزائل نصب کر دیے ہیں جبکہ جنگی ٹینک بھی تعینات کیے جا چکے ہیں۔
سرحدوں پر بھارتی فوج کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر حالیہ کچھ عرصے کے دوران اشتعال انگیز کاروائیوں میں خطرناک حد تک اضافہ کیا ہے۔ بھارت کی اشتعال انگیز کاروائیوں کے باعث درجنوں کشمیری اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کو بتایا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت نظر آ رہی ہے۔ بھارت میزائلوں سے آزاد کشمیر پر حملہ کر سکتا ہے۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر بھارت نے کوئی جارح قدم اٹھایا تو پاکستان اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔ پاک فوج لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار بیٹھی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں