They are 100% FREE.

اتوار، 15 دسمبر، 2019

راولپنڈی پولیس زندہ باد


ایک خاتون نے ہسپتال سکیورٹی ڈیوٹی پر موجودپولیس افسران کو بتایا کہ اسکا بچہ بہت بیمار ہے اوراسے او نیگیٹو بلڈ کی ضرورت ہے جو نہیں مل رہا، اسکی مدد کی جائے۔
سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے فوراً معاملہ پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے خون عطیہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔پولیس وائرلیس نیٹ سے اناونس کیا گیا کہ اگر کسی پولیس آفیسر کا میچنگ بلڈ گروپ ہے اور وہ خون دینا چاہتا ہے تو جلدی ہسپتال پہنچے۔
یہ سنتے ہی راولپنڈی پولیس کے کئی افسران و ملازمان خون دینے کے لیے فوراً ہسپتال پہنچ گئے۔
 23 دن کا بچہ اب صحتیاب ہورہا ہے۔
جہاں ہم پولیس فورس کے غلط اقدام کی نشاندہی کرتے ہیں وہیں ہمیں  پولیس فورس  کے اچھے 
کاموں کی دل کھل کے تعریف کرنی چاہیے.
سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس  کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس کا ہر ایک اہلکار ہماری کمیونٹی کی خدمت اور حفاظت کے لیے ہر وقت تیار اور حاضر ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں