They are 100% FREE.

جمعہ، 20 دسمبر، 2019

سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم عمران خان کو کیا دھمکی دی ؟ طیب اردگان نے پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے والا انکشاف کردیا

سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم عمران خان کو کیا دھمکی دی ؟ طیب اردگان نے پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے والا انکشاف کردیا
انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے عمران خان کو پاکستانی مزدور واپس بھیج کر ان کی جگہ بنگالیوں کو بھرتی کرنے اور قرضے واپس لینے کی دھمکی دی تھی جس کے باعث وہ کوالا لمپور سمٹ میں شرکت نہیں کرپائے۔
ترک اخبار ’ڈیلی صباح ‘ کو جمعہ کے روز دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ترک صدر نے کہا کہ انہیں خوشی ہوتی اگر پاکستان اور انڈونیشیا بھی کوالا لمپور سمٹ میں شرکت کرتے۔ انہوں نے کہا کہ جب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی بات آتی ہے تو یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ انہوں نے دوسرے ملکوں پر کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے دباﺅ ڈالا ہے۔
ترک صدر نے کہا یہ بدقسمتی ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان پر دباﺅ ڈالا، یہ وعدے بیچ میں لائے گئے کہ ہم نے پاکستان کے سنٹرل بینک میں پیسہ رکھوایا، اس سے بھی بڑھ کر پاکستان کے 40 لاکھ لوگ سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں، اور سعودی عرب نے دھمکی دی کہ وہ ان تمام لوگوں کو اپنے ملک سے نکال کر واپس پاکستان بھیج دے گا اور ان کی جگہ بنگالیوں کو بھرتی کرلے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں