They are 100% FREE.

منگل، 10 دسمبر، 2019

ایم آر آئی سے پتہ چلا ہے کہ آصف زرداری کا دماغ سکڑ گیا ہے: ترجمان پمز ہسپتال

سابق صدرآصف علی زرداری کا دماغ چھوٹا ہو گیا ہے

اسلام آباد: ترجمان پمز ہسپتال کا کہنا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کا دماغ چھوٹا ہو گیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ ایم آر آئی سے پتہ چلا ہے کہ آصف زرداری کا دماغ سکڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال کے ترجمان نے بیان دیا ہے کہ سابق صدرآصف زرداری کی ایم آر آئی رپورٹ میں ان کا دماغ چھوٹا نظر آیا ہے، ایم آر آئی سمیت دیگر رپورٹس ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد آفیشلی طور پر جلد جاری کردی جائینگی، دماغ کی 
رگیں سکڑنے کی وجہ سے بھی دماغ چھوٹا ہونا رپورٹ میں آ جاتا ہے۔
دوسری جانب آصف زرداری کے میڈیکل بورڈ میں مزید ڈاکٹرز کا اضافہ ہو گیا ہے اور بوڈر میں کارڈیک اور نیورو سرجن ڈاکٹرز بھی شامل ہوگئے ہیں ،جبکہ آصف زرداری کے ذاتی معالج کے لیے ڈاکٹر ندیم قمر کا نام پیش کیا گیا ہے اور پمز کے میڈیکل بوڈر کو ڈاکٹر ندیم قمر کے ساتھ سابق صدر کے علاج میں مشاورت کے لیے مراسلہ موصول ہوچکا ہے۔
ڈاکٹر ندیم قمر کو عدالتی احکامات کی روشنی میں علاج کی اجازت مل گئی ہے۔
۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں