They are 100% FREE.

منگل، 17 دسمبر، 2019

فریال تالپورکی ضمانت منظور،رہائی کاحکم

Image result for faryal talpur"
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے درخواست ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔
عدالت عالیہ نے فریال تالپور کی جانب سے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
کیس کی سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا۔
نیب نے دورانِ سماعت آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواستِ ضمانت کی مخالفت کی تھی۔
نیب نے تحریری جواب میں مؤقف اپنایا ہے کہ فریال تالپور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی نامزد ملزمہ اور مستفید ہونے والوں میں شامل ہیں۔
قومی احتساب بیورو نے مؤقف اپنایا کہ میگا منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کر دیا ہے، ملزمہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی اہم کمپنی زرداری گروپ کی سی ای او ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں