They are 100% FREE.

اتوار، 15 دسمبر، 2019

عمران خان پاکستان کی تاریخ کے ناکام ترین وزیر اعظم ثابت ہوئے ہیں:علامہ خادم رضوی

علامہ خادم رضوی نے ایک بار پھر اپنی توپوں کارخ وزیر اعظم عمران خان کی طرف موڑ دیا
لاہور (صباح نیوز)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ قوم بھوک سے مر رہی ہے اور وزیراعظم سیر سپاٹے کررہے ہیں،مہنگائی اور غربت کا خاتمہ کرنے والوں کے  دورمیں ایک سال میں دو لاکھ لوگ بے روزگار ہوگئے،حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے صعنتی سیکٹر تباہ اور چھ لاکھ سے زائد فیکٹریاں بند ہوگئی ہیں،حضرت عمرؓ  کی مثالیں دینے والے وزیر اعظم اُن جیسا طرز حکومت بھی اپنائیں،باتوں اور دعوؤں سے ریاست مدینہ نہیں بن سکتی، تقریریں کرنے سے لیڈر نہیں بنتے بلکہ عوام کو درپیش مسائل کے حل اور ملکی خوشحالی کیلئے پائیدار فیصلے ہی انسان کو حقیقی لیڈر بناتے ہیں۔
بتی چوک  لاہورمیں منعقدہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے ناکام ترین وزیر اعظم ثابت ہوئے ہیں،حکومت میں آنے سے قبل تحریک انصاف نے کوئی تیاری نہیں کی جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کہتے تھے جب مہنگائی بڑھ اور ڈالر اوپر جائےتوسمجھو وزیراعظم کرپٹ اورچورہے،آج پاکستان میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،جس کے ذمہ دار یہ نالائق حکمران ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں