They are 100% FREE.

منگل، 31 دسمبر، 2019

پاکستان میں 40 منٹ کے دوران تین مرتبہ زلزلہ ...پہلے زلزلے کی شدت 4.6 دوسرے زلزلے کی شدت 5.6 اور پھر تیسرے زلزلے کی شدت 5.2 رہی، تینوں زلزلوں کے مرکز گلگت بلتستان میں تھے

پاکستان میں 40 منٹ کے دوران تین مرتبہ زلزلہ
اسلام آباد : پاکستان میں 40 منٹ کے دوران تین مرتبہ زلزلہ، پہلے زلزلے کی شدت 4.6 دوسرے زلزلے کی شدت 5.6 اور پھر تیسرے زلزلے کی شدت 5.2 رہی، تینوں زلزلوں کے مرکز گلگت بلتستان میں تھے ۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق تینوں زلزلوں کا مرکز گلگلت بلتستان تھا۔ بتایا گیا ہے کہ پہلے زلزلے کی شدت 4.6 دوسرے زلزلے کی شدت 5.6 اور پھر تیسرے زلزلے کی شدت 5.2 رہی جبکہ گہرائی 42 کلومیٹر زیر زمین اور مرکز مینگورہ سے 256 کلومیٹر دور گلگت بلتستان کا علاقہ تھا ۔
زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ جبکہ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع بھی نہیں ملی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 6 سے زائد شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس شدید زلزلے کے بعد سے ملک کے مختلف حصوں میں دوبارہ متعدد مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں