They are 100% FREE.

پیر، 23 دسمبر، 2019

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف فتح، ہوم سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان، سری لنکا
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں نسیم شاہ کی پانچ وکٹوں کی مدد سے پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ اور سیریز میں فتح حاصل کر لی ہے۔
پاکستان نے سری لنکا کو 476 کا ہدف دیا تاہم وہ 212 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔ ہوم ٹیم نے پہلی اننگز میں ٹاس جیت کر محض 191 کے مجموعی سکور کے بعد دوسری اننگز میں عابد علی، شان مسعود، اظہر علی اور بابر اعظم کی سنچریوں کی بدولت 555 رنز کا انبار لگایا تھا۔
یہ پاکستان کی 13 برسوں میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی سرزمین پر اپنا آخری ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2006 میں کراچی میں ہی جیتا تھا۔

کراچی ٹیسٹ میں چوتھے روز تین وکٹیں حاصل کرنے کے بعد 16 سالہ نسیم شاہ نے آخری دن دو مزید وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔
اپنے ٹیسٹ کریئر کے آغاز میں ہی دو سنچریوں کی وجہ سے عابد علی کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں