
اسلام آباد :سابق عسکری و پولیس آفیسر اور پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ کے صدر صاحبزادہ عالمگیر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو قتل کروانے کا پہلا مشورہ آصف علی زرداری نے ان سے کیا تھا۔ صاحبزادہ عالمگیر نے نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف علی زرداری نے ان سے کہا تھا کہ آپ مجھے اسٹیبلشمنٹ میں متعارف کروائیں، بینظیر بھٹو کو اب راستے سے ہٹا دینا چاہیے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : ہم نے حکومت لی ہے لیکن ابھی نظام نہیں بدل سکے: فوادچوہدری نے اعتراف کرلیا
پیپلز پارٹی کلچرل ونگ کے صدر صاحبزادہ عالمگیر نے بتایا ہے کہ جب آصف زرداری نے ان سے یہ بات کی تو انہوں نے آصف زرداری سے پوچھا کہ اس بات کا کیا مطلب ہے تو آصف علی زرداری نے کہا کہ بیںظیر کو اب ریٹائر ہوجانا چاہیے جس پر صاحبزادہ عالمگیر نے ان سے کہا کہ ریٹائر ہونے اور راستے سے ہٹائے جانے میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے۔
بینظیر کو قتل کرنے کا مشورہ آصف زرداری نے مجھ سے کیا یہ تفتیش آپ
مجھے دیں چار گھنٹے کے بعد آصف زرداری کے گلے میں پھانسی کا پھندا ہو گا
سابق عسکری آفیسر صاحبزادہ عالمگیر
ہیلو بلو موری @BBhuttoZardari ہمارے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کو سلیکٹڈ کہنے کی یہاں غور کرو
320 people are talking about this
صاحبزادہ عالمگیر نے نے بتایا ہے کہ میں نے آصف زرداری کو کہا کہ میں سمجھ رہا ہوں کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں اور پھر ایک سال بعد ایسا ہی ہوا لیاقت باغ میں مقتل سجایا گیا جہاں بی بی کو قتل کردیا گیا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : ملاوٹ مافیا کے خلاف لاہور میں بڑی کارروائی،ایک ہزار 740 کلو سرخ مرچ پاؤڈر برآمد
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے 4گھنٹے کا وقت دیا جائے تفتیش کرنے کیلئے تو 4گھنٹے میں آصف علی زرادری کے گلے میں پھانسی کا پھندا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر صاحب کو گاڑی سے سر باہر نکالنے کیلئے مجبور کیا گیا اور انہیں بھی ویسے ہی قتل کردیا گیا جیسے مرتضیٰ بھٹو کو قتل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کیونکہ اس قتل کے بارے میں سب سے پہلا مشورہ مجھ سے کیا گیا اس لیے مجھے آرٹیکل 109 میں چالان کیا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ آصف زرداری نے انہیں دبئی بھی بلایا تھا لیکن انہوں نے وہاں جانے سے انکار کر دیا اور بینظیر بھٹو جو اس وقت امریکہ میں تھیں انہین ٹیلیفون کر کے آگاہ بھی کیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں