They are 100% FREE.

جمعہ، 27 دسمبر، 2019

گلگت بلتستان میں درجہ حرارت منفی 16تک گر گیا ‘ سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کی پیش گوئی

گلگت بلتستان میں درجہ حرارت منفی 16تک گر گیا ‘ سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ..
گلگت: گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں خصوصاً بلتستان ڈویژن میں درجہ حرارت منفی 16 تک گر گیا، یخ بستہ ہواؤں نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ، شدید سردی کی لہر کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔ دوسری جانب موسمی بیماریوں کی وجہ سے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ 
ضرور پڑھیں: کیا نواز شریف پرنیب حراست میں کالاجادو کیا گیا اور اُن کے بال حاصل کئے گئے؟کون سی شخصیت خصوصی طور پر لاہور آئی؟برطانیہ میں مقیم معروف صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سردی کی لہر جنوری کے آخری ہفتے تک جاری رہے گی اور اس دوران سردی کا نصف صدی کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت گلگت بلتستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گرگیا ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پانی کی پائپ لائنوں میں برف جم جانے سے خاص طورپر گھریلوخواتین ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ شدید سردی میں بجلی کی آنکھ مچولی نے مسائل میں دگنا اضافہ کردیا ہے۔ شدید سردی سے بچنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد راولپنڈی اسلام آباد لاہور ،کراچی سمیت دیگر علاقوں میں منتقل ہونے کی وجہ سے علاقے کی معیشت بھی داؤ پر لگ گئی ہے۔ خصوصاً بلتستان کے چاروں اضلاع میں کاروبار زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں