They are 100% FREE.

ہفتہ، 21 دسمبر، 2019

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سورج گرہن 26 دسمبر کو لگے گا سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ دوپہر ایک بج کر 06 منٹ پر ختم ہوجائے گا

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سورج گرہن 26 دسمبر کو لگے گا
لاہور:  ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سورج گرہن 26 دسمبرکو لگے گا۔  سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا،8 بج کر 37 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا جبکہ سورج گرہن کو ملک کے ساحلی علاقوں پر واضح طور پر دیکھا جاسکے گا جن میں کراچی اور گوادر زیر فہرست ہیں۔
کراچی کے ساحل پر کھڑے ہوکر شہری اس مکمل سورج گرہن کو دیکھ سکیں گے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سورج گرہن ہوگا جبکہ لگ بھگ بیس سال بعد سورج گرہن کو پاکستان میں بھی باقاعدہ طور پر دیکھا جاسکے گا۔
7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہونے والا سورج گرہن دوپہر ایک بج کر 06 منٹ تک رہے گا اور پھر ختم ہوجائے گا۔ دوسری جانب یہ رواں برس کا چوتھا اور آخری سورج گرہن ہوگا، سال 2019 میں 06 جنوری کو جزوی سورج گرہن ہوا تھا،سال کا دوسرا اور تیسرا مکمل سورج گرہن 2 اور 3 جولائی میں ہوا تھا ،پہلے تینوں سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں دیکھا گیا تھا ،تاہم سال کے آخری مکمل سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی ہوگا۔
یہ سورج گرہن پاکستان کے علاوہیورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ،پیسیفک اور انڈین اوشین میں دیکھا جا سکے گا۔ذرائع کے مطابق یہ سورج گرہن اتنا زیادہ ہوگا کہ دن کے اوقات میں روشنی بالکل ختم ہوجائے گی اور ہر طرف اندھیرا چھا جائے گا۔ اس سورج گرہن کا دورانیہ لگ بھگ پانچ گھنٹے ہوگا، اور پانچ گھنٹے بعد ایک بار پھر ہر طرف روشنی ہوجائے گی۔ اس حوالے سے احتیاطی تدابیر بھی جاری کی جاچکی ہیں کہ جو کوئی بھی شخص سورج گرہن کا نظارہ کرنا چاہتا ہے تو وہ آنکھوں پر کالا چشمہ لازمی پہن لے، کیونکہ سورج گرہن سے آنکھوں کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں