They are 100% FREE.

جمعرات، 26 دسمبر، 2019

اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کردیا

اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کردیا
اسلام آباد: اے این ایف نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کی رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی ضمانت کے فیصلے میں بہت سے قانونی سقم ہیں، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے کیوں کہ اس طرح کے مقدمات میں ضمانت نہیں ہوتی۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اے این ایف ٹرائل کورٹ رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پہلے ہی رد کرچکی تھی، اس کیس میں ہمارے پاس برآمد شدہ منشیات اور گواہ بھی موجود ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں