They are 100% FREE.

جمعرات، 12 دسمبر، 2019

وزیراعظم کا ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا اعلان ای او بی آئی پنشنرز کو اب 5 ہزار250 کی جگہ 8 ہزار500 روپے پنشن ملے گی

وزیراعظم کا ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا اعلان
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی پنشنرز کو اب 5 ہزار250 کی جگہ 8 ہزار500 روپے پنشن ملے گی، اس اقدام سے ریٹائرمنٹ کے بعد پنشنرز کے تحفظ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہماری حکومت نے ایک سال میں ای او بی آئی کے بوڑھے پنشنرزکو ملنے والی رقم 62 فیصد اضافے کیساتھ 5250 سے بڑھا کر8500 روپے کردی ہے۔
جس سے پنشنرزکو ریٹائرمنٹ کے بعد کے ایام میں مالی تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سرمائے کا کثیر حصہ خود ادارے کی اصلاح سے حاصل ہو رہا ہے۔ ریاست مدینہ کی جانب یہ ایک اور اہم قدم ہے۔
مزید برآں وزیراعظم کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کورکمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور احتساب کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔
کورکمیٹی ارکان نے پی آئی سی واقع پرافسوس کا اظہار بھی کیا۔ کورکمیٹی کے بعض ارکان کے انتظامیہ کی جانب سے ایکشن میں تاخیر پرتحفظات کا اظہار کیا۔ کورکمیٹی ارکان نے کہا کہ انتظامیہ بروقت کارروائی کرتی تونقصان کم ہوتا۔ وزیراعظم عمران خان اور شرکاء نے اتفاق نے کیا کہ پی آئی سی پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں