They are 100% FREE.

اتوار، 29 دسمبر، 2019

ملک بھر میں چلنے والی یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا، گیس اوربجلی کے شارٹ فال میں اضافہ

ملک بھر میں چلنے والی یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا، گیس اوربجلی کے شارٹ فال میں اضافہ
لاہور: ملک بھر میں چلنے والی یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا، گیس اوربجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا۔
حکام وزارت توانائی کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 3 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گیا،سسٹم کو2 ارب48کروڑ کیوبک فٹ گیس کمی کا سامنا ہے،گیس کی مجموعی طلب 6 ارب 50 کروڑ کیوبک فٹ ہے،گیس کی مقامی پیداوار میں 59 کروڑ60 لاکھ کیوبک فٹ کمی ہے جبکہ مقامی سطح پرگیس کی پیداوار4 ارب کے بجائے 3 ارب 40 کروڑکیوبک ہے، اس لیے پاورپلانٹس کو گیس کی فراہمی دوتہائی کم کردی گئی. 
پاورپلانٹس کو30 کروڑ کیوبک فٹ گیس کے بجائے18کروڑکیوبک فٹ گیس فراہم کی جارہی ہے۔حکام کامزیدکہناتھاکہ تربیلاڈیم سے بجلی کی پیدا وار صرف 200 میگا واٹ رہ گئی ہے اور تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے والے14یونٹ بندہیں جبکہ منگلا ڈیم سے بھی 200 میگاواٹ بجلی پیداہورہی ہے،پن بجلی کی مجموعی پیداوار 700 میگا واٹ تک ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس2500میگاواٹ بجلی پیداکررہےہیں،نجی شعبے کےبجلی گھروں کی پیداوار7800میگاواٹ ہے،وزارت توانائی حکام کا مزید کہنا تھا کہ گیس نہ ہونے کے باعث بجلی کی طلب 14ہزار میگا واٹ ہو گئی جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار11ہزار میگا واٹ ہے،ملک بھرمیں 5 گھنٹے تک بجلی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں