They are 100% FREE.

بدھ، 11 دسمبر، 2019

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کر لی
اسلام آباد  : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آصف علی زرداری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے آصف علی زرداری کو ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کی ہے۔ درخواستوں میں نیب اوروفاقی حکومت کو فریق بنایاگیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ فراڈ کے الزام میں سابق صدر آصف علی زرداری کو 5ماہ سے جیل میں بند کررکھا ہے آصف علی زرداری کیخلاف کچھ بھی ثابت نہ ہوسکا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ آصف علی زرداری بہت سی بیماروں کا شکار ہیں۔
24گھنٹوں میں طبی معائنہ کی ضرورت ہے۔وکیل نے استدعا کی تھی کہ بیماری کی سنگینی کی بنا پر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کی جائے۔ جس پر عدالت نے میڈیکل بورڈ تشکیل بھی دیا تھا۔جبکہ دوسری درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ فریال تالپور ایک خصوصی بچی کی ماں ہیں اور بچی کی دیکھ بھال کیلئے فریال تالپور کو ضمانت پر رہائی دی جائے۔جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی بیماری سے متعلق معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا۔
یادرہے اس سے قبل وزیر داخلہ بھی سابق صدر آصف علی زرداری کو رہا کرنے کی حمایت کر چکے ہیں۔ ، بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بھی اسی سلوک کے مستحق ہیں جو نواز شریف کیساتھ کیا گیا۔اعجاز شاہ نے کہا تھا کہ نواز شریف بیماروں کی طرح باہر جاتے تو اتنا شور نہ ہوتا۔ ان کے ہشاش بشاش باہر جانے سے تاثر ملتا ہے کہ کچھ گڑبڑ ہوئی ہے ۔ مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تو مخالفت کروں گا۔ آصف علی زرداری کے ساتھ بھی نواز شریف جیسا سلوک ہونا چاہیے۔یاد رہے گزشتہ روز ترجمان پمز ہسپتال نے کہا تھا کہ سابق صدرآصف علی زرداری کا دماغ چھوٹا ہو گیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ ایم آر آئی سے پتہ چلا ہے کہ آصف زرداری کا دماغ سکڑ گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں