They are 100% FREE.

اتوار، 15 دسمبر، 2019

پاکستان دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے پُر کشش قرار,برطانوی ٹریول میگزین کا 2020 میں سیاحوں کو پاکستان کی سیر کا مشورہ

پاکستان دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے پُر کشش قرار,برطانوی ٹریول میگزین کا 2020 میں سیاحوں کو پاکستان کی سیر کا مشورہ
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے پُر کشش قرار۔ برطانوی ٹریول میگزین کا 2020ء میں سیاحوں کو پاکستان کی سیر کا مشورہ۔
برطانوی ٹریول میگزین کی جانب سے دنیا کے 20مقامات کی فہرست جاری۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور برطانوی ٹریول میگزین نے دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے پاکستان کو پُر کشش ترین ملک قرار دیتے ہوئے برطانوی میگزین کی جانب سے جاری کردہ 20پُر کشش مقامات کی فہرست میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے جبکہ برطانیہ دوسرے اور کرغزستان تیسرے نمبر پر ہے۔ فہرست میں چوتھے نمبر پر آرمینا، برازیل پانچویں اور آسٹریلیا چھٹے نمبر پر ہے۔ برطانیہ ٹریول میگزین کی جانب سے اس جاری کردہ 20ممالک کی فہرست میں بھارت کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں