They are 100% FREE.

ہفتہ، 21 دسمبر، 2019

پاکستان نے امت مسلمہ کی ممکنہ تقسیم کی وجہ سے ملائشیا سمٹ میں شرکت نہیں کی

پاکستان نے امت مسلمہ کی ممکنہ تقسیم کی وجہ سے ملائشیا سمٹ میں شرکت نہیں ..
پاکستان  : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امت مسلمہ کی تقسیم کی وجہ سے ملائشیا سمٹ میں شرکت نہیں کی۔ انکا کہنا ہے کہ امت مسلمہ کو درپیش جیلنجز سے نپٹنے اور متحد کرنے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ملائیشیا سمٹ میں شرکت نہیں کی، امت مسلمہ کی ممکنہ تقسیم کی وجہ سے شرکت نہیں کی، مسلم امہ کو متحد کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان امت مسلمہ کے مابین اتحاد اور یکجہتی کے لیے کام جاری رکھے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش جیلنجز سے نپٹنے کی ضرورت ہے۔ یار دہے کہ ترک صفر رجب طیب اردگان نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری کانفرنس کے دوران دھواں دار خطاب کیا تھا۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے خطاب میں سعودی عرب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ترک صدر کا دعویٰ کیا تھا کہ  سعودی عرب نے پاکستان پر دباو ڈالا اور اسے کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کیلئے مجبور کیا گیا تھا۔
ترک صدر کا دعویٰ تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو دھمکی دی کہ اگر وزیراعظم عمران خان نے کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کی تو سعودی حکومت اپنے ملک میں کام کرنے والے 40 لاکھ پاکستانیوں کو نکال باہر کرے گی۔ سعودی عرب نے پاکستان کو دھمکی دی کہ اس کے پاس پاکستانی محنت کشوں کا متبادل موجود ہے۔ ملائیشیا کانفرنس میں شرکت کرنے کی صورت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے 40 لاکھ پاکستانیوں کو نکال کر ان کی جگہ بنگلہ دیشیوں کو بھرتی کر لیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں