They are 100% FREE.

اتوار، 12 جنوری، 2020

ایم کیوایم کے بعد ایک اور اتحادی جماعت کا اجلاس طلب

ایم کیوایم کے بعد ایک اور اتحادی جماعت کا اجلاس طلب
لاہور: ایم کیو ایم پاکستان کی حکومت سے ناراضگی اور وزارتوں سے مستعفی ہونے کے بعد ایک اورحکومتی اتحادی جماعت نے اجلاس طلب کرلیا۔ بی این پی مینگل کی کورکمیٹی کا اجلاس 19جنوری کوسرداراخترمینگل کی صدرات میں ہوگا، اجلاس میں حکومتی اتحاد اور6 نکاتی مطالبات پرعملدارآمد کا جائزہ لیا جائےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت بی این پی مینگل نے بھی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، بی این پی مینگل کی کور کمیٹی کا اجلاس 19جنوری کوکراچی میں ہوگا۔
سرداراختر مینگل اجلاس کی صدرات کریں گے۔ اجلاس میں 6 نکاتی مطالبات پرعملدارآمد کا جائزہ لیا جائےگا۔ سیکرٹری جنرل جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ بی این پی مینگل کورکمیٹی اجلاس پہلے سے شیڈول ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں