They are 100% FREE.

پیر، 27 جنوری، 2020

ریلوے سے کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں ......،چیف جسٹس پاکستان ریلوے کی آڈٹ رپورٹ پر برہم،شیخ رشید کو کل طلب کرلیا

ریلوے سے کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں ،چیف جسٹس پاکستان ریلوے کی آڈٹ رپورٹ پر برہم،شیخ رشید کو کل طلب کرلیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریلوے خسارہ کیس میں وفاقی وزیر شیخ رشید کو کل طلب کرلیا،عدالت نے سیکرٹری ریلوے اورچیئرمین ریلوے کو بھی کل طلب کرلیا۔چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے سے کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں ،ریلوے میں کوئی چیز درست انداز میں نہیں چل رہی،آج بھی ہم پاکستان میں 18 ویں صدی کی ریل چلا رہے ہیں ،مسافر گاڑیوں کا حال دیکھیں ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، سپریم کورٹ نے ریلوے سے متعلق آڈٹ رپورٹ پر سخت برہمی کااظہار کیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ کا ریکارڈکمپیوٹرائزہونے کے بجائے مینول ہے، چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس کو ریلوے کی وزارت درکار ہے پہلے خود ریلوے پر سفر کرے، ریلوے کا پورامحکمہ سیاست میں پڑا ہواہے،روز حکومت گرارہا ہے اور بنا رہا ہے،وزارت سنبھال نہیں پارہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ریلوے کو اربوں روپے کا خسارہ ہو رہا ہے رپورٹ نے واضح کردیا ،ریلوے کا نظام چل ہی نہیں رہا، چیف جسٹس پاکستان نے وزیرریلوے کا نام لئے بغیر ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ریلوے سے کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں ،ریلوے میں کوئی چیز درست انداز میں نہیں چل رہی،آج بھی ہم پاکستان میں 18 ویں صدی کی ریل چلا رہے ہیں ،مسافر گاڑیوں کا حال دیکھیں ،دنیا بلٹ ٹرین چلا کر مزید آگے جا رہی ہے ۔
چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ ریلوے میں جو آگ لگی تھی اس معاملے کاکیا ہوا؟،وکیل ریلوے نے کہا کہ معاملے پر انکوائری ہوئی ہے 2 افراد کیخلاف کارروائی ہوئی ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ چولہے میں پھینکیں اپنی کارروائی ۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ریلوے کے سی او عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟،وکیل ریلوے نے کہا کہ سابق سی او کو نوٹس گیا ہے موجودہ کو نہیں ۔عدالت نے وزیرریلوے شیخ رشید احمدکو کل طلب کرلیا، عدالت نے سیکرٹری ریلوے اورچیئرمین ریلوے کو بھی کل طلب کرلیاگیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں