They are 100% FREE.

پیر، 20 جنوری، 2020

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی کوششوں سے چوہرے(چار) قتل کیس کا ڈراپ سین ۔ دونوں پارٹیوں کےدرمیان 12 سال بعد صلح ہوگئی۔



پنڈ نوشہری : تفصیلا ت کےمطابق 12 سال قبل جھنگ باہتر روڈ کالا پل کے
قریب چوہرے قتل کیس کی 12 سال بعد صلح ہوگی ۔ لواحقین نے مقتولین کو فی
سبیل اللہ معاف کر دیا۔
ضرور پڑھیں: آٹا بحران نے حکمرانوں کی نااہلی کا پول کھول دیا ہے، سراج الحق
یہ جرگہ وفاقی وزیر غلام سرو ر خان کے ڈیرے پنڈ نوشہر ی میں منعقد ہوا ۔دونوں فریقین کے درمیان قتل مقدمے کی باقاعدہ صلح ہوگی ۔مقتولین میں دو بیٹے ضمیر خان جو کہ لوسر کے رہائیشی تھے۔ ایک مقتول جہانزیب خان کا بھتیجا اورایک ٹھٹھہ خلیل کا رہائیش تھا ۔اس قتل کی واردات میں نامزد مجرم شانی ،اشرف ،ریاض خان بالڑہ کا بیٹا اور بھانجہ تھے۔ ریاض خان بالڑہ کے بیٹے اور بھانجا دوران ٹرائل باعزت بری ہو گئے دو مجرم شانی اور اشرف عدالت کی جانب اشتہاری قرار پائے جس میں اشرف جو پہلے ہی پنجاب پولیس کو مطلوب تھا حسن ابدال پولیس مقابلےمیں مارا گیا اور شانی تاحال مفرور ہے اس کیس پر اس پہلے بھی صلح کی کوشش کی گئی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکی لیکن اس دفعہ باقاعدہ صلح ہوگئی اور لواحقین نے اپنے قتل فی سبیل اللہ معاف کردئے۔ اس کیس کے مدعی خالق خان تھے.
اہل علاقہ نے غلام سرور خان کی اس کوشش کو سہراتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں