They are 100% FREE.

جمعرات، 16 جنوری، 2020

قانون سازی ہوگئی، سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کر دیا گیا

قانون سازی ہوگئی، سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کر دیا ..
پشاور: قانون سازی ہوگئی، سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کر دیا گیا، خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی حد عمر 60 کی بجائے 63 سال کر دی، فیصلے سے صوبے کو سالانہ 18 ارب روپے کی بچت ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب سے صوبے میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی حد عمر 60 سال کی بجائے 63 سال ہوگی۔
صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے بتایا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی حد عمر میں اضافے کے فیصلے کا باقاعدہ اطلاق بھی کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے صوبے کو سالانہ بنیادوں پر اربوں روپے کی بچت ہوگی۔ ایک اندازے کے مطابق صوبائی حکومت سالانہ 18 ارب روپے بچا پائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں