They are 100% FREE.

اتوار، 12 جنوری، 2020

ایران کے حالات پھر سے بگڑ گئے، عوام کا سمندر سڑکوں پر امڈ آیا

ایران کے حالات پھر سے بگڑ گئے، عوام کا سمندر سڑکوں پر امڈ آیا
تہران : ایران کے حالات پھر سے بگڑ گئے، عوام کا سمندر سڑکوں پر امڈ آیا، مظاہرین کی جانب سے شدید احتجاج کرتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے استعفے کا مطالبہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں ایک مرتبہ پھر عوام کا سمندر سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیخلاف سڑکوں پر نکل آیا ہے۔ ہفتے کے روز ایرانی حکومت کی جانب سے یوکرینی طیارے کو مار گرانے کا اعتراف کیے جانے کے بعد ایرانی عوام غصے سے بھڑک اٹھی۔
آخری اطلاعات تک ایرانی دارالحکومت تہران میں بہت بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای مستعفی ہو جائیں
۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں