They are 100% FREE.

بدھ، 22 جنوری، 2020

کراچی کی کچی آبادی میں آگ بھڑک اٹھی، 100 سے زائد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں

کراچی کی کچی آبادی میں آگ بھڑک اٹھی، 100 سے زائد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ..
کراچی : کراچی کی کچی آبادی میں آگ بھڑک اٹھی، 100 سے زائد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں، آگ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع ہندو برادری کے باگڑی قبیلے کی کچی آبادی میں لگی، 250 سے زائد مکین محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ایک افسوسناک واقع پیش آیا ہے جس میں کچی آبادی کے مکینوں کو آگ نے گھیرے میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ لیاقت آباد میں تین ہٹی کے قریب لیاری ایکسپریس وے کے فلائی اوور کے نیچے ہندو باگڑیوں کی کچی آبادی میں رات ساڑھے 10 بجے آگ لگی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس چیکنگ میں مصروف تھی کہ آگ کے شعلے نے انہیں متوجہ کیا، یہ دیکھ کر پولیس اہلکار اہلیان علاقہ کی مدد کو فوری طور پر پہنچے اور اسی دوران فائر بریگیڈ کے عملے کو بھی آگ بجھانے کے لیے طلب کرلیا گیا۔
پولیس  کے مطابق آگ لیاقت آباد میں واقع ہندو برادری کے باگڑی قبیلے کی کی بستی کو لگی، ان کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ 250 سے زائد مکینوں کو بھی محفوظ کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیاقت آباد تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر لیاقت حیات خان کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ان کا کہنا ہے 
کہ آگ لگنے کے فوراََ بعد پولیس نے بروقت پہنچ کر پوری آبادی کو خالی کرا لیا تھا اوراہل علاقہ کے تعاون کے ساتھ آبادی کے اکثر و بیشتر مکینوں کا سامان بھی بچا لیا گیا تاہم سارا سامان محفوظ نہیں کیا جا سکا، بیشتر جھونپڑوں کا سامان مکمل طور پر جل گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں