They are 100% FREE.

اتوار، 26 جنوری، 2020

صرف چند وزراءنہیں پورا نظام بدلنے کی ضرورت،حکومت کا حکومت سے دنگل بغیر ٹکٹ کے پوری دنیا دیکھ رہی ہے :سراج الحق

صرف چند وزراءنہیں پورا نظام بدلنے کی ضرورت،حکومت کا حکومت سے دنگل بغیر ٹکٹ کے پوری دنیا دیکھ رہی ہے :سراج الحق
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نےکہاہےکہ حکمرانوں کی آپس کی لڑائیاں عوام کے لیے نہیں ذاتی مفادات کے لیے ہیں،حکومت کا حکومت سے دنگل بغیر ٹکٹ کے پوری دنیا دیکھ رہی ہے،نااہلی اور غیر سنجیدگی سے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے اور ہڑپشن کا بازار گرم ہے،صرف چند وزراءکو نہیں پورا نظام بدلنے کی ضرورت ہے،حکومت کے اپنے گھر میں آگ لگ گئی ہے،خیبر پختونخوا کے تین وزراءکو فارغ کردیا گیاہے، پنجاب میں حکومتی ارکان الگ گروپ بنا رہے ہیں اور وفاق اور سندھ میں ایک سرکاری ملازم پر لڑائی ہورہی ہے، ایک ملازم پر لڑنے والے والے وزیراعظم کہتے ہیں میں امریکہ اور ایران کے درمیان صلح کراؤں گا.
جب آٹے کا بحران پیدا کرنے کی سازش ہو رہی تھی کیا اس وقت حکومت سو رہی تھی یا حکومت نے خود اپنے لوگوں کو راتوں رات اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالنے کا موقع فراہم کیا؟وزیراعظم کہتے ہیں کہ2020 ءخوشخبری کا سال ہے جس میں پہلی خوشخبری 35روپے کلو والے آٹے کا 70 روپے کلو میں بھی نہ ملنا اور 50 روپے والی چینی کا 80روپے کلوتک پہنچ جانا ہے،اگر ایسی ہی خوشخبریاں ملتی رہیں تو عوام ہر خوشخبری پر وزیراعظم کو بددعائیں دیں گے،جن لوگو ں نے یہ ظلم کا نظام مسلط کیا ہے،ان کو بھی احساس ہوگیاہے کہ یہ نظام اب مزید چلنے والا نہیں،وزیراعظم بیرونی دوروں میں ملک و قوم کی تضحیک کو پارسائی سمجھتے ہیں اور ریاست کے خلاف خود سلطانی گواہ بن جاتے ہیں،وزیراعظم کے کان میں جھوٹی خبریں کون ڈالتاہے اس کا پتہ لگانا بہت ضروری ہو گیاہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں