They are 100% FREE.

جمعرات، 9 جنوری، 2020

حارث روف پاکستان کے نئے شعیب اختر بن گئے، تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ بنا لیا

حارث رﺅف نے بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک کر لی، دنیا بھر میں دھوم مچ گئی
میلبورن: حارث روف پاکستان کے نئے شعیب اختر بن گئے، تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ بنا لیا، فاسٹ باولر نے بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ میں ناصرف ہیٹ ٹرک کی، بلکہ تقریباً 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بھی کروائی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان تیز گیند باز حارث روف بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے سے قبل ہی دنیائے کرکٹ میں دھوم مچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
حارث روف بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں جہاں آج انہوں نے سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ میں مسلسل تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کرکے ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا،انہوں نے پہلے41رنز بنا نے والے میتھیو گیئکس کو کیچ آﺅٹ کروایا اور اگلی گیند پر ہی 35رنز بنا نے والے فرگوسن کو بولڈ کیا جب کہ ہیٹرک بال پر ڈینیئل سیمز کو ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کرکے تاریخ رقم کردی۔



حارث روف نے اس میچ میں ناصرف ہیٹ ٹرک کی بلکہ تیز ترین گیند کروا کر خود کو پاکستان کا تیز ترین گیند باز بھی ثابت کر لیا ہے۔ حارث روف نے سڈنی کیخلاف میچ میں تقریباً 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی۔ پاکستانی شائقین کرکٹ اب حارث روف کو پاکستان کا نیا شعیب اکٹر قرار دینے لگے ہیں۔ واضح رہے کہ حارث روف اب تک بگ بیش لیگ کے4میچز میں 7.3کی سٹرائیک ریٹ سے 13شکار کرچکے ہیں ،انہوں نے یہ وکٹیں5.87کے اکانومی ریٹ سے حاصل کیں۔

بگ بیش لیگ میں آج ایک ہی دن میں دو ہیٹ ٹرکس ہوئی ہیں۔ حارث رﺅف سے قبل افغانستان کے راشد خان نے بھی ایڈیلیڈ میں ہیٹرک کی۔حارث روف نے پی ایس ایل فور میں لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیبیو کیا اور ان کی پہچان مسلسل تیز رفتاری کے ساتھ بولنگ کرانا ہے۔اس سے قبل وہ پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت آسٹریلیا کا دورہ بھی کر چکے ہیں، انہیں آسٹریلیا میں گریڈ کرکٹ کھیلنے کا بھی موقع ملا۔اس سیزن میں وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے میں بھی کامیاب ہو ئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں